اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معمر خاتون سمیت 9 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج فائل فوٹو اسرائیلی فوج

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک اسپتال کے اندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store