افغانستان میں شدید سردی سے جاں بحق افراد کی تعداد 150 ہوگئی

افغانستان میں جنوری میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا ہے۔ فائل فوٹو افغانستان میں جنوری میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا ہے۔

افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس میں جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد 150ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کی مسلسل جنگ کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور ملک میں معاشی و مالی بحران کے شکار افغان عوام کو اب موسم سخت سختی کا سامنا ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سخت سردی سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔

طالبان حکام نے بتایا کہ افغانستان بھر میں تقریباً 70 ہزار مویشی بھی شدید سردی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان میں لاکھوں افراد کو کم ترین انسانی امداد کے ساتھ سخت ترین سردی کا سامنا ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنوری میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا ہے۔

عالمی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ خواتین ورکرز پر پابندی کے بعد کئی این جی اوز افغانستان میں کام بند کر چکی ہیں۔

عالمی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ این جی اوز کی کارروائیاں معطل ہونے سے انسانی امداد کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store