نئی دہلی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

نئی دہلی اور گرد و نواح میں تقریباً 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فائل فوٹو نئی دہلی اور گرد و نواح میں تقریباً 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی اور گرد و نواح میں تقریباً 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔ شہری خوف کے باعث گھروں سے چیختے ہوئے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریباً 63 کلومیٹر کی دوری پر زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

install suchtv android app on google app store