برطانوی ہوائی اڈے پر یورینیم برآمدگی کا معاملہ، ایک شخص گرفتار

ہیتھرو ایئرپورٹ فائل فوٹو ہیتھرو ایئرپورٹ

لندن کے ہوائی اڈے سے گذشتہ ماہ یورینیم برآمد ہونے کے بعد برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 29 دسمبر کو ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران تابکار مواد کی معمولی مقدار ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے تابکار مواد ملنے کے بعد بارڈر فورس نے ٹیررازم کمانڈ یونٹ سے رابطہ کیا تھا۔

کمانڈرمیٹ پولیس کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے یورینیم کا ملنا تشویشناک ہے، گرفتاری کے باوجود اس واقعہ سے عوام کو براہ راست کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن پولیس نے دہشتگردی کے شبہ میں گرفتار شخص کو اپریل تک ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری رہے گی۔

install suchtv android app on google app store