جمائماپاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے کے لیے متحرک

جمائماپاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے کے لیے متحرک فائل فوٹو جمائماپاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے کے لیے متحرک

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم اکٹھا کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ رواں ہفتے یونیسیف پاکستان فلڈ ریلیف اور پاکستان ٹرسٹ انوائرمنٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ڈنر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں جمائما کے بھائی بین سمیت فاطمہ بھٹو اور میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے۔

فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے حوالے سے جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم جمع کی گئی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں لندن کے میئر صادق خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب صادق نے بھی جمائما کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تقریب کو بہترین قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store