برطانوی بادشاہ کو دوسری بار انڈہ مارنے کی کوشش ناکام

برطانوی بادشاہ کو دوسری بار انڈہ مارنے کی کوشش ناکام فائل فوٹو برطانوی بادشاہ کو دوسری بار انڈہ مارنے کی کوشش ناکام

برطانیہ کےبادشاہ چارلس سوئم پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

برطانیہ کے علاقے لوٹن میں یہ واقعہ پیش آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو انڈہ مارنے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لوٹن کے سینٹ جارج اسکوائر میں پیش آیا۔

برطانوی بادشاہ کو انڈہ نہیں لگا مگر سکیورٹی اہلکار انہیں کچھ دیر کے لیے وہاں سے کچھ دور لے گئے۔

بعد میں چارلس سوئم واپس آئے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر دوسرے علاقے کی جانب چلے گئے۔

اس سے قبل 9 نومبر کو برطانیہ کے شہر یورک میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس وقت بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر روایتی راستے سے شہر میں داخل ہورہے تھے جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا تھا

install suchtv android app on google app store