افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق فائل فوٹو افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے  شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store