آزربائیجان کے علاقے لاچن کی آزادی کے دو سال مکمل ہونے پر جشن

  • اپ ڈیٹ:
آزربائیجان کے علاقے لاچن کی آزادی کے دو سال مکمل ہونے پر جشن فائل فوٹو آزربائیجان کے علاقے لاچن کی آزادی کے دو سال مکمل ہونے پر جشن

آرمینیا کے غاصبانہ قبضے سے لاچن کی آزادی کے دو سال مکمل ہونے پر آج آزربائیجان میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس ناجائز اور غیر منصفانہ آرمینی قبضے کیخلاف آزربائیجان کی افواج نے 27 ستمبر 2020 میں کاروائی کا آغاز کیا جو کہ 9 نومبر 2020 کو لاچن کی آزادی پر ختم ہوا۔ اس شکست کے بعد آرمینیا کو ایک معاہدے پر بھی دستخط کرنا پڑے جبکہ آزربائیجان کے صدر الہام علیئو، روس کے صدر ولادی میر پوٹن اور آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشنیان نے 10 نومبر کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس کے مطابق آرمینیا نے اغدام کا علاقہ 20 نومبر 2020، کالبجار کا علاقہ 25 نومبر 2020 اور لاچن کا علاقہ 1 دسمبر 2020 کو آزربائیجان کے حوالے کردئیے۔ اور اس طرح لاچن پر آرمینیا کا 28 سالہ غاصبانہ قبضہ اپنے اختتام کو پہنچا اور یہ زمینیں اپنے حقداروں تک پہنچیں۔

واضح رہے آزربائیجان نے یہ علاقے بغیر کسی جانی نقصان کے واگزار کرائے۔ تاہم جن ایام میں بیان کے اجراء کا ماجرہ چل رہا تھا اس دوران آرمینیا کی جانب سے نا صرف انسانی حقوق کی پامالی کی گئی بلکہ گھروں کو لوٹا گیا، جانوروں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور درختوں کو بھی جاتے جاتے ناصرف تلف کردیا بلکہ جلایا بھی گیا۔

آزربائیجان کی حکومت کی جانب سے اصل باسیوں کی لاچن واپسی اور بحالی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جن کی نگرانی براہ راست آزربائیجان کے صدر الہام علیئو کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store