صحافی کی گرفتاری پر برطانیہ اور چین میں کشیدگی

صحافی کی گرفتاری پر برطانیہ اور چین میں کشیدگی فائل فوٹو صحافی کی گرفتاری پر برطانیہ اور چین میں کشیدگی

چین کے شہر شنگھائی میں برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی کی چند گھنٹوں کیلئے گرفتاری پر برطانیہ میں چینی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں چینی سفیرکو کورونا مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے برطانوی صحافی کی گرفتاری اور مبینہ تشددپر طلب کیاگیا۔

برطانوی حکومت نے صحافی کی گرفتاری اور مبینہ تشدد کو ناقابل قبول قرار دیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی صحافی نےبطوررپورٹر شناخت نہیں کرائی تھی۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے چین کے ساتھ تعلقات پر کہا ہے کہ چین اور برطانوی تعلقات کا نام نہاد سنہرا دور ختم ہوا، برطانیہ کو اب حریف ممالک کیساتھ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔

پہلی پالیسی تقریر میں رشی سونک نے اتوار کو چین میں مظاہروں کی کوریج کےدوران برطانوی صحافی کی گرفتاری کا بھی حوالہ دیا۔

خیال رہے کہ شنگھائی میں اتوار کو کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کی کوریج کے دوران برطانوی صحافی کو کچھ گھنٹوں کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store