سابق آئی ایس آئی چیف کو آرمی چیف کی تقرری پر بھارتی میڈیا کا پاگل پن عروج پر، چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا

سابق آئی ایس آئی چیف کو آرمی چیف کی تقرری پر بھارتی میڈیا کا پاگل پن عروج پر، چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا فائل فوٹو سابق آئی ایس آئی چیف کو آرمی چیف کی تقرری پر بھارتی میڈیا کا پاگل پن عروج پر، چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا

عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اور ان کے اینکرز نے چیخ چیخ کرآسمان سر پر اٹھا لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار ہوں گے، عاصم منیر سید گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں پہلے آرمی چیف ہوں گے جو دو انٹیلی جنس ایجنسیوں (آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس) کی سربراہی کر چکے ہیں۔

عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے، اور پورے بھارتی میڈیا میں ایک سوگ کا سماں ہے۔

بھارتی ٹی وی اینکرز چیخ چیخ کر کہتے نظر آرہے ہیں سید عاصم منیر جو سابق آئی ایس آئی چیف ہیں، انہیں پاکستانی حکومت نے اب پاک فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صدر مملکت کو آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھیجنے کی دیر تھی کہ بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا، اور بھارتی میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی رہی۔

بھارتی میڈیا کی چیخیں بتارہی ہیں کہ مودی سرکار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی بطور آرمی چیف تعیناتی بالکل بھی ہضم نہیں ہورہی، اور بھارتیوں کے 27 فروری کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے زخم تازہ ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store