ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، کئی افراد زخمی

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، کئی افراد زخمی فائل فوٹو ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، کئی افراد زخمی

ترکیہ میں 6.1 کی شدت کا زلزلے کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جیولوجیکل سروے زلزلے کی شدت 5.9 تھی جو 6.1 سے کم تھی اور اس کا مرکز صوبے ڈوزے کے ضلع گولیا تھا، تاہم زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز استنبول سے 170 کلومیٹر دور اور زمین میں دس کلو میٹر نیچے گہرائی میں تھا۔

ترکیہ کی وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک شخص نے خوف زدہ ہوکر عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

وزیرداخلہ سلیمان سولیو نے بتایا کہ زلزلے کے باعث چند گودام تباہ ہوئے اس کے علاوہ بھاری نقصان یا عمارت گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ جنوری 2020 میں ترکیہ کے شہر ایلازیگ میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اُسی سال نومبر میں بحیرہ ایجیئن میں 7.0 شدت کا زلزلے آیا تھا جس کی شدت بہت زیادہ تھی، زلزلے کے نتیجے میں 114 افراد جاں بحق جبکہ 1000 زخمی ہو گئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store