روس میں رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے

روس میں رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے فائل فوٹو روس میں رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے

روس میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ بحر اوقیانوس میں واقع روسی جزیرے سخالین میں پیش آیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ رہائشی عمارت گرنےکے واقعے میں 23 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق عمارت کا ایک حصہ بظاہر عمارت میں ہونے والے گیس دھماکے سےگرا، تحقیقاتی کمیٹی عمارت گرنے کے واقعےکی تحقیقات کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store