شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ فائل فوٹو شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقیں ان پر زیادہ سنگین خطرہ لے آئیں گی۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور اتحادی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کی مذمت بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا نے اتحادی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے تجربات پر تنقید کی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دفاع کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store