میکسیکو میں فائرنگ کا فائرنگ، 12 افراد ہلاک

  • اپ ڈیٹ:
میکسیکو میں فائرنگ کا فائرنگ، 12 افراد ہلاک فائل فوٹو میکسیکو میں فائرنگ کا فائرنگ، 12 افراد ہلاک

میکسیکو کے بار میں نامعلوم افراد کی اندھادھند فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر اجنسی کے مطابق ہفتے کی شام میکسیکو کے وسطی شہر اراپواتو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 6 مرد ہلاک ہوگئے۔

شہری انتظامیہ کے مطابق اس حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی اہلکار حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم فائرنگ کی وجوہات واضح نہیں ہوسکیں۔

میکسیکو میں یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بار پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے، 21 ستمبر کو تاریمورو نامی علاقے میں ایک بار پر حملے میں 10 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

اس ماہ کے شروع میں جنوبی میکسیکو کی ریاست گوریرو میں ایک حملے میں شہر کے میئر سمیت 20 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

میکسیکو میں منشیات فروش گروپوں کے درمیان علاقوں پر کنٹرول کی لڑائیوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store