امریکا میں سمندری طوفان ’ایئن‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئیں

سمندری طوفان ’ایئن‘ فائل فوٹو سمندری طوفان ’ایئن‘

امریکا میں سمندری طوفان آئی این کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 81 اور نارتھ کیرولائنا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

فلوریڈا میں اب بھی 7 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے، طوفان کے باعث ورجینیا میں بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

ناسا نے خطرناک سمندری طوفان 'ای این' کی خلا سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو جاری کردی

واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این بدھ کو فلوریڈا اور جمعے کو ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔

install suchtv android app on google app store