امریکا میں سمندری طوفان ’ایئن‘ سے بڑے پیمانے پر تباہی، 44 افراد ہلاک

سمندری طوفان ’ایئن‘ فائل فوٹو سمندری طوفان ’ایئن‘

امریکی ریاست فلوریڈا میں طاقتور طوفان ’ایئن‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا گو اب یہ طوفان کیرولائنا کے ساحل جارج ٹاؤن پہنچ چکا ہے لیکن فلوریڈا میں تباہی کی داستان چھوڑ گیا جہاں امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور مجموعی ہلاکتیں 44 ہوگئیں۔

سیلابی ریلہ چالسٹن کے رہائشی علاقوں سے گزر رہا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے خطرناک سمندری طوفان 'ای این' کی خلا سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو جاری کردی

قبل ازیں طوفان ایئن کے فلوریڈا کے ساحل ٹکرایا تھا جو امریکا کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان تھا۔ صرف فلوریڈا میں 44 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

سمندری طوفان سے امریکی ریاست فلوریڈا تاریکی میں ڈوب گیا

ڈیزاسٹر ماڈلنگ فرم کیرن کلارک اینڈ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان ایئن نے ممکنہ طور پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ یہ طوفان نقصان کے لحاظ امریکا کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا ہے۔

تباہ کن طوفان نے فلوریڈا کے سینیبل جزیرے پر درجنوں پرانے مکانات کو تباہ کر دیا جب کہ کثیر المنزلہ نئی عمارتوں کی نچلی منازل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جگہ جگہ درخت اور بجلی کے کھمبے بکھرے پڑے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store