امریکی تنقید پر چین کا ردعمل؛ پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم

 امریکی تنقید پر چین کا ردعمل؛ پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم فائل فوٹو امریکی تنقید پر چین کا ردعمل؛ پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم

 امریکا کی تنقید کے جواب میں چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے دوست ملک پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پاکستان کا قرض معاف کرنے یا فی الحال اقساط معطل کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے اور پاکستانی عوام یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں۔

وانگ وانگ وینبن نے کہا کہ جہاں تک سیلاب زدگان کا تعلق ہے تو چین اپنے دوست ملک پاکستان کے ساتھ کٹھن وقت میں پوری طرح کھڑا ہے اور اب تک سیلاب زدگان کے لیے 56 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store