امریکا کا یوکرین کو 45 کروڑ ڈالرزمزید امداد دینے کا اعلان

امریکا کا یوکرین کو 45 کروڑ ڈالرزمزید امداد کا اعلان فائل فوٹو امریکا کا یوکرین کو 45 کروڑ ڈالرزمزید امداد کا اعلان

امریکا یوکرین کو سویلین سکیورٹی امداد کے لیے 45کروڑ ڈالرز سے زائد رقم دے گا۔

امریکا نے فوجی امداد کے بعد یوکرین کو سویلین امداد دینے کا بھی کہا ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 45 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز کی سویلین امداد فراہم کرے گا۔

سویلین امداد یوکرین کے جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ہوگی۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا اور یورپی ممالک یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store