یو اے ای میں مہنگائی کا جن قابو میں آگیا ، کھانے پینے کی اشیا 20 فیصد تک سستی

یو اے ای میں  مہنگائی کا جن قابو میں آگیا ، کھانے پینے کی اشیا 20 فیصد تک سستی فائل فوٹو یو اے ای میں مہنگائی کا جن قابو میں آگیا ، کھانے پینے کی اشیا 20 فیصد تک سستی

چیزیں سستی ہونے کی وجوہات درہم کی قدر میں اضافہ اور مال برداری کے کرایوں میں کمی ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن یو اے ای میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

یو اے ای کے موقر اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کرنسی (یو اے ای درہم) کی قدر پاکستان، بھارت اور برطانیہ کی کرنسیوں کے مقابلے میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر دیکھی جارہی ہے۔

درہم کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے باعث بھارت، پاکستان، یورپ اور برطانیہ سے درآمد کی جانے والی اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی قیمتوں میں (یو اے ای درہم کی قدر کے پیش نظر) نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی بھی واقع ہورہی ہے۔ یہ تمام وجوہات یو اے ای میں مہنگائی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

یو اے ای کے کاروباری افراد (Retailers) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درہم کی قدر میں اضافے اور ترسیلی اخراجات میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کم از کم 20 فیصد سستی ہوجائیں گی۔

یو اے ای میں کھانے پینے کی اشیاء درآمد اور فروخت کرنے والے ادارے العادل ٹریڈنگ ( Al Adil Trading) کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر دھننجے داتار کا کہنا ہے کہ شپنگ کمپنیوں کے پاس کنٹینرز کی عدم دستیابی کے باعث چند ماہ قبل فی 20 فٹ کنٹینر کا کرایہ 1100 دالر تک جاپہنچا تھا تاہم اب یہ 375 دالر پر آگیا ہے جب کہ آئندہ ایک سع 2 ماہ کے دوران کرایہ مزید گر کر 100 سے 150 ڈالرز کی سطح پر آجائے گا۔

موڈیز کی انویسٹرز سروس کے مطابق اس وقت کنٹینر کے کرایوں کی شرح گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 57 فیصد کم ہے۔ مال برداری کے کرائے گھٹنے سے مہنگائی میں کمی کے امکان ہیں۔

install suchtv android app on google app store