روس نے یوکرائن سے حراست میں لیے گئے غیر ملکیوں کو رہا کر دیا

 غیر ملکیوں میں امریکا، برطانیہ، سوئیڈن، مراکش اور کروشیا کے شہری شامل ہیں۔ فائل فوٹو غیر ملکیوں میں امریکا، برطانیہ، سوئیڈن، مراکش اور کروشیا کے شہری شامل ہیں۔

روس نے یوکرین سے حراست میں لیے گئے 10 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ثالثی کے بعد روس نے یوکرین سے حراست میں لیے گئے 10 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے غیر ملکیوں میں امریکا، برطانیہ، سوئیڈن، مراکش اور کروشیا کے شہری شامل ہیں۔

رہائی حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کو روس سے سعودی عرب پہنچایا جائے گا جہاں سے وہ اپنے اپنے ملک روانہ ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store