تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے

تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے فائل فوٹو

تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین میں ایک بار پھر ٹھن گئی، امریکی صدر جوبائیڈن کے تائیوان پرحملے کی صورت میں دفاع کرنے کے بیان پر چین نے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ اگرچین نے تائیوان پر حملہ کیا توامریکا اس کا دفاع کرے گا، صدر بائیڈن کے بیان پرچین کا کہنا تھا کہ وہ قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کے جواب میں تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کےجواب میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائناچین کی واحد آئینی حکومت ہے۔

رواں ماہ امریکا نے تائیوان کو 1.1 ارب ڈالرمالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

install suchtv android app on google app store