چین میں کورونا بس حادثے کا شکار؛ 27 مریض ہلاک

چین میں کورونا بس حادثے کا شکار ٖفائل فوٹو چین میں کورونا بس حادثے کا شکار

 چین میں کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس خطرناک موڑ پر بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 27 مریض ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوئیژو میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 50 کے قریب مریضوں کو ایک بڑی مسافر کوچ میں شہر سے دور قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کورونا مریضوں سے بھری بس ہائی وے پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store