اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شہبازشریف کی جوبائیڈن سے ملاقات ہوگی

 اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شہبازشریف کی  جوبائیڈن سے ملاقات ہوگی فائل فوٹو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شہبازشریف کی جوبائیڈن سے ملاقات ہوگی

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی بات چیت ہوگی۔

اعلامیےکے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 23 ستمبرکو ہوگا، وزیراعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور جموں وکشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی امریکا میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو میڈیا اور تھنک ٹینکس سےگفتگو اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store