برطانیہ کے 100 سے زائد سینما گھر ملکہ کی آخری رسومات دکھائیں گے

برطانیہ کے 100 سے زائد سینما گھر ملکہ کی آخری رسومات دکھائیں گے فائل فوٹو

برطانیہ کے 100 سے زائد سینما گھر ملکہ الزبتھ  کی آخری رسومات دکھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ پارکس، چوک ، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کیلئے بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو تین ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کل ہوں گی اور اس موقع پر برطانیہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے صدور، وزرائے اعظم اور شاہی خاندان کی شرکت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات میں ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر، ملکہ میکسیما اور ولی عہد شرکت کریں گے ، بیلجیئم کے کنگ فلپ، ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم، موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم بھی شریک ہوں گے۔

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ اور اسپین کے بادشاہ فلیپ ششم اپنے والد، سابق بادشاہ جوآن کارلوس اوّل کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store