یوکرین نے 6 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا: یوکرینی صدر

یوکرین نے 6 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا: یوکرینی صدر فائل فوٹو یوکرین نے 6 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے جاری جنگ میں یوکرین نے 6 ہزار مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ رواں ماہ جوابی کارروائیوں میں مشرق اور جنوب میں کئی علاقے حاصل کیے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے شمال مشرقی خارکیف ریجن میں پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے جس میں خارکیف کے ازیوم، کپیانسک، بلاکلیا سمیت کئی شہر شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ کا موڑ اپنے حق میں موڑ دیا ہے،یوکرین کی حالیہ جوابی کارروائیوں سے جنگ ختم نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store