شمالی کوریامیں ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور

شمالی کوریامیں ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور فائل فوٹو شمالی کوریامیں ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور

عالمی سطح پر سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا ہے۔

اس موقع پر ملک کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ نئے قانون سےجوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کی حیثیت ناقابل واپسی ہو گی۔

شمالی کوریا نے سخت پابندیوں کے بعد بھی 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی صلاحیت کو آگے بڑھایا۔

 

install suchtv android app on google app store