تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو برداشت نہیں کرینگے: چین

چین فائل فوٹو چین

چین نے خبردار کر دیا ہے کہ تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تائیوان معاملے پر چین کے تائیوانی امور کے دفتر سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین دوبارہ پر امن الحاق کیلئے وسیع جگہ بنانے پر تیار ہے لیکن کسی بھی صورت میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین طاقت کے استعمال کو ترک نہیں کرے گا اور تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں یا بیرونی قوتوں نے چین کی سرخ لکیریں عبور کی تو اس اشتعال انگیزی پر چین سخت اقدامات کیلئے مجبور ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چین کی جانب سے تائیوان پر اپنے مؤقف سے متعلق وائٹ پیپر 21 سال قبل جاری کیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store