امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں، چین سیخ پا

نینسی پلوسی فائل فوٹو نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا ایشیائی ممالک کے دورے پر تائیوان پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نینسی پلوسی 25 سال میں تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ سطح کی امریکی شخصیت بن گئیں۔

نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر دارالحکومت تائپی میں 101 اسکائی سکرائپر ٹاور پر انگریزی اور چینی زبان میں ویلکم میسج ، تھینک یو، ویلکم یو ایس ان تائیوان، ویلکم اسپیکر پلوسی جیسے الفاظ نشر کیے گئے۔

نینسی پلوسی اپنے وفد کے ہمراہ آج تائیوان میں مصروف وقت گزاریں گی اور صبح روانہ ہوجائیں گی۔

چین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے مطابق چین نینسی پلوسی کے تائیوان کے متوقع دورے کو ‘بحران‘ میں نہ بدلے، کانگریس حکومت کا ایک آزاد اور اہم حصہ ہے، فیصلہ مکمل طور پر اسپیکر کا ہے۔

اس سے قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنے گا۔

install suchtv android app on google app store