امریکا میں شدید بارشیں اور سیلاب، 37 افراد ہلاک

امریکہ میں سیلاب فائل فوٹو امریکہ میں سیلاب

امریکا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 37 تک جا پہنچی، اب تک 10 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور طوفان آنے کی پیش گوئی کی ہے، ریسکیو حکام کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔

امریکی ریاست کینٹکی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو تاریخ کی بدترین بارش قرار دیا گیا ہے، سڑکیں اور گھر زیر آب آگئے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کینٹکی کی 13 کاؤنٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پہاڑی خطے میں آنے والے سیلاب سے پُل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

سیلاب کے باعث ریاست میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ریسکیو ورکرز کشتیوں کی مدد سے پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، کینٹکی نیشنل گارڈز ہیلی کاپٹرز کے زریعے متاثرہ علاقوں میں امادا پہنچا رہے ہیں۔

محمکہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سے قبل دسمبر میں طوفانی بگولوں سے ریاست میں 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store