جو بائیڈن ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے

امریکی صدر جو بائیڈن فائل فوٹو امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے صدارتی معالج ڈاکٹر کیون او کانر کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صدر بائیڈن کا ہفتے کی صبح کیا جانے والا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے گزشتہ ہفتہ کے دوران صدر بائیڈن کی صحت بہتر رہی اور کورونا کی بھی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

ڈاکٹر او کانر کے مطابق ہفتہ کی صبح کئے جانے والے ٹیسٹ سے قبل منگل،بدھ،جمعرات اور جمعہ کی صبح کئے جانےوالے امریکی صدر کے تمام کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو تھے۔

امریکی صدر کے معالج کا کہناہے کہ بظاہر اس حوالے کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہوگئےہیں ۔

واضح رہے کے کورونا سے تحفظ کیلئے صدر بائیڈن تمام خوارکیں لے چکے ہیں اور بوسٹر بھی لگوا چکے ہیں۔

اسی حوالے سے ٹویٹ میں امریکی صدر کا کہنا ہے اپنے اردگرد موجود ہر ایک فرد کے تحفظ کیلئے خود کو الگ کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store