سری لنکن فورسز نے حکومت مخالف مظاہرین پر دھاوا بول دیا

سری لنکن فورسز فائل فوٹو سری لنکن فورسز

سری لنکن فورسز نے حکومت مخالف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز نے کولمبو میں صدر کے دفتر کے باہر حکومت کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپوں کو بھی اکھاڑ دیا۔

سری لنکا میں فورسز کا یہ تازہ ایکشن جمعرات کے روز ملک کے نئے صدر وکرما سنگھے کے حلف اٹھانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سری لنکا کے نومنتخب صدر نے اپنے انتخاب کے بعد حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

اس کے علاوہ جمعہ کے روز ہی سری لنکا کے نئے وزیراعظم دنیش گناوردینا نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سری لنکا کے سینئر سیاستدان دنیش گناوردینا راجاپاکسے فیملی کے وفادار تصور کیے جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store