عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی فائل فوٹو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل ’’برینٹ‘‘ کی قیمت میں 10.77 ڈالر جب کہ امریکی خام تیل ’’ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ‘‘ کی قیمت 9.30 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔

برینٹ کی قیمت 9.5 فیصد کمی کے بعد 102.73 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ امریکی خام تیل 8.6 فیصد کم ہو کر 99.13 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی عالمی کساد بازاری کے خدشے اور دیگر عالمی امور کے باعث ہوئیں۔

بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سٹی گروپ کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر تک گر سکتی ہے جب کہ آئندہ برس کے اختتام تک یہ قیمت 45 ڈالر فی بیرل رہ جائے گی۔

اس رپورٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ کساد بازاری کو قرار دیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا پاکستان میں بھی وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے وعدے کے مطابق قیمتیں کم کی جائیں گے۔

اس سوال پر اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے اردو نیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک دو دن کے لیے نیچے آنے سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

ترجمان اوگرا نے اردو نیوز سے گفتگو میں مزید بتایا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 15 روز تک مسلسل گرتی رہیں تب ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store