روسی فوج کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

روسی فوج کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا فائل فوٹو روسی فوج کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

روس کے مغربی علاقے میں ملکی فوج کا مال بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا کارگو طیارہ ریازان شہر میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 9 افراد موجود تھے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 5 افراد کو زخمی حالت میں بچالیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ریسکیو ادارے نے پانچوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جنھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیارے نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔

install suchtv android app on google app store