امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول بل منظور کر لیا

امریکی سینیٹ نے  گن کنٹرول بل منظور کر لیا فدائل فوٹو امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول بل منظور کر لیا

امریکی سینیٹ نے ملک میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے گن کنٹرول بل منظور کر لیا ہے جسے 30 برسوں میں اس معاملے پر سب سے اہم قانون سازی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 15 ریپبلکنز کی حمایت بھی حاصل ہوئی جس کی وجہ سے یہ قانون سازی 65 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ اس کے خلاف 33 ووٹ پڑے۔

تو دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ رکھ کر عوام کے درمیان جانے کے حق میں فیصلہ سنا دیا، کہا ذاتی دفاع کیلئےشہریوں کواسلحہ لے جانے کا حق ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عوام میں اسلحہ لے کر جانا امریکیوں کا بنیادی حق ہے، امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر جو بائیڈن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسلحےسے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ عام فہم اور آئین دونوں سے متصادم ہے،امریکی ریاستیں اسلحہ سے متعلق قانون سازی کرکے نفاذ کریں۔

گن کنٹرول بل کو کانگریس کی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی پاس ہونا ہو گا جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے اور یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

واضح رہے امریکا میں گن وائلنس سے ہر سال ہزاروں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ 2022 میں اب تک 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ ہی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہر میں پرائمری سکول اور نیو یارک میں بوفیلو کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store