سابق فلپائنی صدر کی بیٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سابق فلپائنی صدر کی بیٹی فائل فوٹو سابق فلپائنی صدر کی بیٹی

فلپائن کے سبکدوش ہونے والے صدر روڈریگو دُوتیرتے کی صاحبزادی نے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ان کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے مسئلے سے نمٹیں گی۔

محترمہ سارا دُوتیرتے نے گزشتہ روز جنوبی شہر دواؤ میں ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور وہ اس شہر کی ناظم بھی رہی ہیں۔

تقریب میں ان کے والد اور منتخب صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر بھی شریک ہوئے، نو منتخب صدر کے والد نے ملک پر آہنی گرفت کے ساتھ 1986 میں برطرف کیے جانے تک حکومت کی تھی۔

محترمہ سارا دُوتیرتے 9 مئی کے انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ اور منتخب صدر مارکوس، 30 جون سے اپنے عہدے سنبھالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی لائی گئی تباہی کے باعث بچوں کو ایک پیچیدہ مستقبل کا سامنا ہے، کہا جاتا ہے کہ ان کے والد کے سخت گیر رویے سے ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

تاہم بین الاقوامی فوجداری عدالت ان کے والد دُوتیرتے کے خلاف انسانیت کے خلاف ممکنہ جرائم کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ انہوں نے پولیس کو منشیات کا کاروبار کرنے والے مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا اختیار دیا تھا۔

فلپائن کے انسانی حقوق کے گروپوں کو تشویش ہے کہ آیا نئی نائب صدر اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی اور آیا ان کا نائب صدر کا عہدہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں رکاوٹ تو نہیں بنے گا۔

install suchtv android app on google app store