شمالی کوریا کا ایک دن میں 8 میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک وقت میں 8 میزائلوں کا تجربہ فائل فوٹو شمالی کوریا کا ایک وقت میں 8 میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر کے اپنی حریفوں کو واضح پیغام دیدیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی میزائل تجربات پر پابندی اور امریکا سمیت عالمی قوتوں کے دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے تجربات جاری رکھے ہوئے اور آج ایک ہی دن میں 8 بیلسٹک میزائل کے تجربات کرکے ملکی تاریخ رقم کردی ہے۔

ایک وقت میں اتنی بڑی میں تعداد میں میزائلوں کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا نے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سابق تجربات کی طرح یہ تجربہ بھی شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل میں کیا اور سمندر کے بیچ ہدف کو نشانہ بنایا۔

دسری جانب جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

ادھر امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ نے شمالی کوریا کے تازہ بیلسٹک میزائل تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائلوں کے تجربے سے کوئی فوری خطرہ نہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے ان تجربات پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store