پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا فائل فوٹو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

بھارتی ریاست پنجاب میں معروف ریپ اسٹار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا ہے۔ حکومت نے ایک دن قبل ہی ان کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانسہ ضلع میں پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں،حملہ آوروں کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے ریاست میں 424 افراد سے سرکاری سیکیورٹی واپس لی تھی جن میں سدھو موسے ولا بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ 2022 کے الیکشن سے قبل سدھو موسے والا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور مانسہ ضلع سے کانگریس کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا۔

سدھو موسے والا کو الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی تھی۔

install suchtv android app on google app store