انگلینڈ میں منکی پوکس کے 36 نئے کیس رپورٹ

 منکی پوکس فائل فوٹو منکی پوکس

برطانوی ہیتھ ڈیپارٹمنٹ نے انگلینڈ میں منکی پوکس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد اس بیماری سے متاثرین کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔

جبکہ سکاٹ لینڈ میں بھی وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے، ماہرین صحت نے کہا ہے کہ منکی پاکس سے مجموعی خطرہ کم ہے، اور اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

شمالی آئرلینڈ کی پبلک ہیلتھ ایجنسی اور پبلک ہیلتھ ویلز نے کہا کہ ان کے پاس کوئی تصدیق شدہ کیس نہیں ہے۔

یاد رہےعالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اب تک 12 ایسےممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں اس سے پہلے یہ وائرس موجود نہیں تھا، رپورٹ ہونے والے کیسز میں 92 مصدقہ اور 28 مشتبہ کیسز شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store