کویت میں مٹی کے طوفان کے باعث ایئرپورٹس اور بندرگاہوں پر آپریشنز معطل

کویت کو گرد و غبار کے طوفان نے لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں فائل فوٹو کویت کو گرد و غبار کے طوفان نے لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں

کویت میں مٹی کے طوفان کے باعث ایئرپورٹس اور بندرگاہوں پر آپریشنز معطل کر دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کو گرد و غبار کے طوفان نے لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور بندرگاہوں پر میری ٹائم آپریشنز روک دیے گئے ہیں۔

فضائی امور ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے نیا شیڈول صورتحال بہتر ہونے پر جاری کیا جائے گا۔

طوفان کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں کمی آئی ہے اور فضائی آپریشن معطل ہونے سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب عراق میں ریت کے شدید طوفان کے نتیجے میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن روک دیا ہے جبکہ متعدد سرکاری اسکولوں اور دفاتر کو بند کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اگلے نوٹس کی تعمیل تک یہ فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

طبی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت اور جنوبی شہروں میں سینکڑوں افراد کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

صحت کی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک 75 افراد کو سانس میں تکلیف کے باعث طبی امداد دے کر فارغ کردیا ہے، اگر یہ تعداد زیادہ بڑھتی ہے تو آکسیجن مشینوں سے ان کا علاج کرینگے۔

install suchtv android app on google app store