عمرے کا ویزاحاصل کریں صرف دس منٹ میں! کیسے ؟

عمرے کا ویزا فائل فوٹو عمرے کا ویزا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مذہبی سیاحت کی سہولت کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کی بدولت عمرہ ویزہ کے لیے درخواست کا وقت صرف 10 منٹ تک کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے "زمزم ڈاٹ کام” نامی پلیٹ فارم دبئی میں منعقدہ عربین ٹریول مارکیٹ کے دوران خلیجی ممالک اور عرب خطے کے سیاحت سازوں اور ماہرین کے سامنے پیش کیا گیا۔

دبئی میں مذکورہ پلیٹ فارم کے سی ای او عمر سراج اکبر نے کہا کہ سعودی وزارت سیاحت نے زمزم ڈاٹ کام” کو باضابطہ طور پر مملکت میں ٹوورازم ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک بننے کی منظوری دے دی ہے۔

ہمارے پلیٹ فارم نے عمرہ کے انتظامات کو 10 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کرتے ہوئے پہلے کی نسبت طویل وقت کو کم کیا ہے جس کے لئے زائرین کو عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنے ممالک میں ذاتی طور پر درخواست دینا ہوگی۔

ویب سائٹ "زمزم ڈاٹ کام” پہلا عمرہ ٹریول پلیٹ فارم بن گیا ہے جو دنیا بھر سے زائرین کو ویزے ایکسپورٹ کرنے کا مجاز ہے جس کی وجہ سے مملکت میں زائرین کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store