سعودی بادشاہ کا رمضان المبارک کے موقع پر پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ

سعودی بادشاہ فاہل فوٹو سعودی بادشاہ

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 100 ٹن کھجوروں کاتحفہ بھجوادیا گیا، سعودی سفیر نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 100 ٹن اعلیٰ کوالٹی کی کھجوروں کا تحفہ بھیجا گیا۔

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب ہوئی۔

تقریب میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔

سعودی سفارت خانہ نے کہا کہ یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے ہیں ، سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت ہے۔

سعودی سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال فوڈ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، جس کے تحت اسلامی ممالک میں راشن، کپڑوں اور غذائی تقسیم کی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store