افغانستان: مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق متعدد افراد زخمی

افغانستان کے شہر مزار شریف فائل فوٹو افغانستان کے شہر مزار شریف

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوگئے۔ 

افغان میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے دارالحکومت میں مسجد پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store