امریکا کا مشہور بحری بیڑہ نیلام

امریکن بحری بیڑہ فائل فوٹو امریکن بحری بیڑہ

امریکا کا مشہور بحری بیڑہ “کٹی ہاک” کو ایک ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے اور جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والا مشہور بحری بیڑہ “کٹی ہاک” کو فروخت کے بعد اب شپ بریکنگ سے گزار کر ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

70 کی دہائی میں عالمی سمندروں پر امریکی قوت کی علامت، ویت نام اور جنگِ خلیج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا کٹی ہاک بیڑہ ، یو ایس ایس کٹی ہاک اب واشنگٹن سے ٹیکساس کے سفر پر روانہ ہوچکا ہے جہاں اسے کباڑ کے ٹکڑوں میں کاٹا جائے گا۔

اس بحری بیڑے کو انٹرنیشنل شپ بریکنگ لمیٹڈ نامی کمپنی نے امریکی بحریہ سے صرف ایک ڈالر میں خریدا کیونکہ اس کو اسکریپ میں تبدیل کرنے پر خطیر رقم خرچ ہو گی اور حاصل شدہ منافع کم ہوسکتا ہے۔

یو ایس ایس کٹی ہاک کی مجموعی لمبائی 1047 فٹ اور چوڑائی 252 فٹ ہے۔

اپنی اسی وسعت کی بدولت یہ آبنائے پانامہ سے نہیں گزرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ اسے دوسری جانب سے گھما کر ٹیکساس پہنچایا جائے گا جس کی طوالت 14 ہزار میل لے لگ بھگ ہو گی۔

1960 میں بنائے جانے والے اس بیڑے کو نارتھ کیرولینا کے ایک مقام کٹی ہاک کا نام دیا گیا تھا۔

جہاں رائٹ برادران نے اپنے پہلے ہوائی جہاز کا تجربہ کیا تھا۔ 50 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں اسے ریٹائر کردیا گیا اور استعمال نہیں کیا جا رہا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store