روس میں کالی برفباری سے لوگ پریشان

 روس  میں کا لی برفباری فائل فوٹو روس میں کا لی برفباری

روس میں ہونے والی کالی برفباری نے سب کو حیران کر دیا۔ برفباری کا سن کر ہمارے ذہنوں میں ایک سفید برفیلا اور اجلا ہوا سا منظر آ جاتا ہے۔ جہاں چاروں طرف موجود چیزیں سفید چادر اوڑھ لیتی ہیں تاہم ایک برفباری ایسی بھی ہے جس میں یہ منظر سفید نہیں بلکہ اس کی متضاد کالا دکھائی دیتا ہے۔

ہمیں برفباری کے ساتھ سفید لکھنے کی کبھی نوبت نہیں آتی اور اگر کسی بھی علاقے میں برفباری ہو تو ہم کہتے ہیں کہ فلاں علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے لیکن روس کا ایک ایسا شہر بھی ہے جہاں برفباری کے ساتھ لکھا بھی جاتا ہے کہ سفید تھی یا کالی۔

دنیا کے 2 خطے ایسے ہیں جہاں برفباری 2 متضاد رنگوں کی ہوتی ہے، ایک سفید اور دوسری کالی۔ روس کے خطے مگاڈن میں موجود متعدد علاقوں میں اس سال بھی موسمِ سرما میں سیاہ برفباری ہوئی۔

install suchtv android app on google app store