لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر پارٹی، وزیر اعظم بورس جانسن کو تفتیش کا سامنا

وزیر اعظم بورس جانسن فائل فوٹو وزیر اعظم بورس جانسن

لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر پارٹی کرنے کے معاملے پر میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کو تفتیش کا سامنا کرنا ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران برطانوی وزیر اعظم کے گھر پر پارٹی کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا، میٹرو پولیٹن پولیس نے تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پارٹیز کی تحیقیقات کی جائے گی، اور برطانوی وزیر اعظم کو تفتیش کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے کیوں کہ ان کے دفتر نے ایک اور پارٹی کا اعتراف کر لیا ہے، یہ پارٹی 2020 میں ان کی سال گرہ کے موقع پر ڈاؤننگ اسٹریٹ میں منعقد کی گئی تھی۔

آئی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا کہ سالگرہ کی تقریب 19 جون کی سہ پہر کو ہوئی تھی اور اس کا اہتمام جانسن کی اہلیہ نے کیا تھا جو ایک کیک لے کر آئی تھیں، اس تقریب میں تقریباً 30 لوگ موجود تھے، یہ پارٹی 20 سے 30 منٹ تک جاری رہی، گروپ کی شکل میں ہیپی برتھ ڈے ٹو جانسن بھی گایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store