یوکرائن تنازع پر امریکا اورروس میں تناؤ برقرار

 یوکرائن تنازع پر امریکا اورروس میں تناؤ برقرار فائل فوٹو یوکرائن تنازع پر امریکا اورروس میں تناؤ برقرار

یوکرائن پر جنگ کے بادل نہ چھٹ سکے، امریکی فوجی امداد یوکرائن پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ روس اور نیٹو ممالک کے نمائندے مزید مذاکرات پر تیار ہوگئے ہیں۔

برطانیہ نے الزام لگایا ہے کہ روس یوکرائن میں روس نواز لیڈرلگانے کی کوشش کر رہا ہے،،اس حوالے سے متعدد سابق یوکرائنی رہنماؤں کے روسی انٹیلی جنس سے رابطوں کے ثبوت ملے ہیں، روس سابق ممبر پارلیمنٹ یوجن موریوو کو یوکرائن کا سربراہ بنانے کا سوچ رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے الزام کو مسترد کردیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایسی فضول باتیں پھیلانے سے احتراز کرے، غلط اطلاعات کا پھیلانا نیٹو ممالک کی جانب سے یوکرائن کشیدگی کو بڑھانے کی طرف اشارہ ہے۔

یوکرائن تنازع پر 25 جنوری کوپیرس میں مذاکرات ہوں گے، جس میں روس، یوکرائن، فرانس اور جرمنی حصہ لیں گے۔ پیوٹن انتظامیہ نے بھی مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store