یمن کی جیل پر سعودی اتحاد کا حملہ، اقوام متحدہ نے بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

یمن کی جیل پر سعودی اتحاد کا حملہ فائل فوٹو یمن کی جیل پر سعودی اتحاد کا حملہ

 

اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کے یمن کی جیل پر فضائی حملے کو قابل مذمت قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز سعودی اتحاد کےحملے میں 80 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر مؤثر اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

عالمی تنظیم ریڈ کراس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صعدہ کی جس جیل پر حملہ کیا گیا اس میں مہاجرین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ حملے میں سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملبے سے مزید لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فورسز کے حملوں کے نتیجے میں صعدہ کے اسپتال میں ایک سواڑتیس زخمیوں کو لایا گیا جب کہ دیگر شہروں کے اسپتالوں میں بھی زخمیوں کو پہنچائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store