افغانی وزیراعظم کی مسلم ممالک سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل

 افغانی وزیراعظم کی مسلم ممالک سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل فائل فوٹو افغانی وزیراعظم کی مسلم ممالک سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل

افغانستان کے وزیراعظم مولوی محمد حسن اخوند نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں۔

وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، اس افغانستان کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہم اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے چاہتے ہیں، افغانستان کے وزیراعظم کے مطابق طالبان نے امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی حکومت نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے، کیونکہ افغانستان نے نئی حکومت میں ایسے کئی افراد کو اپنی عبوری حکومت کو شامل کیا ہے جن کے نام بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store