مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نیا موڑ، سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ فائل فوٹو ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نیا موڑ آگیا، سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہو گئے، او آئی سی میں اپنے عہدے سنبھالنے کیلئے تین ایرانی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کے مطابق ایران کے تین سفارت کار جدہ پہنچ گئے، تینوں او آئی سی ہیڈکوارٹر میں اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں بتا دیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے تاہم اس کیلئے سعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پرتوجہ دینی ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کیلئے بات چیت کے چار دور عراق میں ہوچکے ہیں

 

install suchtv android app on google app store