افغانستان میں خوفناک زلزلہ، 12 افراد جاں بحق

افغانستان میں خوفناک زلزلہ فائل فوٹو افغانستان میں خوفناک زلزلہ

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے صوبہ بادغیس میں نقصان پہنچا اور زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 40 منٹ پر آیا۔

install suchtv android app on google app store